ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مجھ سے گلے ملنے سے پہلے 10بار سوچیں گے راہل گاندھی: یوگی آدتیہ ناتھ 

مجھ سے گلے ملنے سے پہلے 10بار سوچیں گے راہل گاندھی: یوگی آدتیہ ناتھ 

Tue, 24 Jul 2018 23:02:20    S.O. News Service

لکھنو،24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے راہل اندھی کے وزیراعظم نریندر مودی سے گلے ملنے پر طنز کیا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ راہل گاندھی ان سے گلے ملنے سے پہلے 10 بارسوچیں گے۔

دراصل وزیراعلیٰ یوگی سے جب پوچھا گیا کہ اگرراہل گاندھی ان سے گلے ملنا چاہیں گے تو کیا وہ ان سے گلے ملیں گے؟ تووزیراعلیٰ نے اسے سیاسی اسٹنٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح سے اسٹنٹ قبول نہیں کرتے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ راہل مجھ سے گلے ملنے سے پہلے 10 بارسوچیں گے۔

وزیراعلیٰ نے اس کیساتھ ہی کہا کہ راہل گاندھی بچکانی حرکتیں کرتے ہیں۔ ان کے پاس اپنی سمجھ بوجھ اورصوابدید نہیں ہے۔ جب کوئی دوسرے کے عقل اوردماغ سے کام کرتا ہے تو کسی بھی طرح کی حرکت کرسکتا ہے۔

وہیں راہل گاندھی کواپوزیشن اتحاد کی طرف سے وزیراعلیٰ عہدہ کے امیدواربنائے جانے کو لے کروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے الٹا سوال کیا کہ کیا مایاوتی اوراکھلیش راہل گا ندھی کو امیدوارتسلیم کریں گے؟ کیا شرد پوارراہل گاندھی کی قیادت میں کام کریں گے؟ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پوچھا کہ اپوزیشن اتحاد کا لیڈرکون ہے؟

وہیں ملک میں بڑھتی موب لنچنگ کے حادثات پربی جے پی کے اس فائربرانڈ لیڈر نے کہا کہ بھیڑ کی تشدد کو طول دیا جارہا ہے۔ انہوں نے ان حادثات کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حال میں گائے کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور اقتدارمیں شہریوں اورگائے دونوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔


Share: